18 لاکھ میں گائے کی شادی

گجرات (کشمیریت) یوں تو بھارت عجیب و غریب حرکات اور اعتقادات کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے مگر حال ہی میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے صوبہ گجرات کے ایک گائوں میں ایک گائے اور بیل کی عجیب و غریب شادی کی رسم ادا کی گئی جس میں تین سو کے لگ بھگ باراتیوں نے شرکت کی اور 18 لاکھ کا خرچہ آیا، گائے کا نام “پونم” جبکہ بیل کا نام ” ارجن ” تھا. “دلہن” کو سونے کے زیورات ، سرخ ساڑھی اور شال سے سجایا گیا تھا جبکہ “دولہے” کے لیے سفید کرتا تیار کیا گیا تھا . گائے کے مالک نے بتایا کہ “پونم” میری بیٹیوں کی طرح ہے اور میں اس کی شادی پر خوش ہوں واضح رہے کہ ہندو مذہب میں گائے کی پوجا کی جاتی ہے اور اس کا گوشت کھانا حرام ہے جبکہ ہندوستان کے اکثر علاقوں مین گائے ذبحہ کرنے پر پابندی ہے

Author: News Editor

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.