شاہد آفریدی پہلے کرکٹر بن گئے.

جوہانسبرگ (کشمیریت) کرکٹ کی دنیا شائقین سے جتنی منسلک ہے شاید زندگی کا کوئی اور شعبہ ہو جو اتنا منسلک ہو اور اگر کرکٹ پاک بھارت کی ہو تو رات میں دن کا سماں بندھ جاتا ہے دنیا بھر کی طرح اہل کشمیر جو گزشتہ سات دہائیوں سے نہ ادھر کے رہے نہ ادھر کے نہ خدا ملا نہ وصال صنم کے مصداق ابھی تک اپنی شناخت کی جنگ لڑ رہے ہیں. یہاں کرکٹ ایک جنون ہے اور دن اور رات گلیوں میں جوان و بوڑھے کرکٹ کی دھن سوار کیے بیٹھے رہتے ہیں. مگر پاک بھارت تعلقات کی وجہ سے نہ تو یہاں کے بہترین کھلاڑیوں کو آگے آنے کا موقع ملتا ہے اور نہ ہی ان کی ہمت بندھائی جاتی ہے .
ایسے میں کشمیر میں دنیا کرکٹ کے معروف آل رائونڈر شاہد آفریدی کے مداح بہت زیادہ تعداد میں ہیں شاہد آفریدی کو کرکٹ میں جتنی عزت ملی ہے شاید ہی کسی اور کرکٹر کو مل سکی ہو . وہ اپنے متضاد بیانات کی وجہ سے بھی خبروں میں رہتے ہیں مگر حالیہ کرکٹ ٹی 20 ولڈ کپ میں دو میچوں کے بعد شاہد آفریدی نے مسلسل دو مرتبہ کشمیری شائقین کرکٹ کا جو ان کو سٹیڈیم میں سپورٹ کرنے آئے تھے کا شکریہ ادا کیا اور یوں تاریخ‌میں پہلے کرکٹر بن گئے جنہوں‌نے ایسے کھل کر کشمیری شائقین کا شکریہ ادا کیا. واضح رہے کہ شاہد خان آفریدی کو پہلے میچ کے بعد کشمیری شائقین کا شکریہ ادا کرنے پر متنبہ بھی کیا تھا کہ وہ اس قسم کے سیاسی بیانات سے باز رہیں مگر انہوں نے دوبارہ ایسا کر کے کشمیری شائقین کو خوش کر دیا. اپنے آخری میچ سے قبل پریکٹس سیشن کے دوران لالا کشمیری شائقین اور خصوصا طلبہ کے ساتھ سیلفیاں بھی بنواتے رہے جس کے چرچے سوشل میڈیا پر بھر پور کیے جا رہے ہیں. شاہد آفریدی یوں پہلے کرکٹر بن گئے ہیں جنہوں نے سیاسی دبائو‌کے باوجود کشمیر شائقین کا شکریہ ادا کیا .

Author: News Editor

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.