امان اللہ خان سخت بیمار ، دعا کی اپیل

اسلام آباد (کشمیریت) تحریک آزادی کشمیر کے جانے پہچانے نام اور جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ امان اللہ خان ان دنوں سخت بیمار ہیں، انہیں دمہ اور چھاتی کی بیماری ہے جبکہ ان کا ایک پھیپھڑا پہلے ہی کام کرنا چھوڑ چکا ہے اور وہ ایک پھیپھڑے سے زندگی گزار رہے ہیں. امان اللہ خان 34 اگست 1934 کو پیدا ہوئے تھے اور اس وقت ان کی عمر 81 سال ہے . اماں اللہ خان کو مقبول بٹ شہید کا دوست ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے تحریک آزادی کشمیر کے لیے ان کی جدوجہد تقریبا چھ عشروں پر محیط ہے. امان اللہ خان کے قریبی دوستوں نے ان کی صحت یابی کے لیے قوم سے دعا کی اپیل کی ہے.

Author: News Editor

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.