اتنابڑا ایل ای ڈی ٹی وی ۔ کوہ قاف کے لئے؟

آسٹریا کی ایک فرم ’’ سی سیڈ انٹر ٹینمنٹ سسٹم‘‘ نے دنیا کا سب سے بڑا ایل ای ڈی ٹیلی ویژن متعارف کرایا ہے۔ 201انچ (سولہ فٹ اور آٹھ انچ ) اسکرین والا یہ ٹیلی ویژن ، دنیا کا واحد واٹر پروف ٹی وی ہے۔ اس ٹیلی ویژن کی ایک خوبی (جسے آپ کامی بھی کہہ سکتے ہیں ) یہ ہے کہ آپ اسے اپنے کمرے میں نہیں رکھ سکتے بلکہ اسے کسی پارک یا لان میں رکھ کر ہی دیکھا جا سکتا ہے۔ مطلوبہ جگہ پر رکھنے کے بعد ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اس کی سات تہوں (Folds) کو کھول دیا جاتا ہے ۔ کھلنے کے صرف چالیس سیکنڈ بعد نشریت وصول کرنا شروع کر تا ہے ۔ اس کی اسکرین میں سات لاکھ پچیس ہزار ایل ای ڈیز لگائی گئی ہیں جو چار کھرب چالیس ارب رنگوں کا اخراج کرتی ہیں: جس کی وجہ سے دن کی روشنی میں بھی اسے صاف اور واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ ٹیلی ویژن اسکرین میں بلٹ ان بایو میٹرک فنگر پرنٹ کا سسٹم موجود ہے جس کی بدولت اس ٹیلی ویژن کو مالک کی اجازت کے بغیر کوئی آپریٹ نہیں کر سکتا۔ دنیا کے اس سب سے بڑے ایل ای ڈی ٹیلی ویژن کی قیمت چار لاکھ 14ہزار پاؤنڈ ہے۔ یہ قیمت چار عدد پور ش (Porsch-911) کاروں کے برابر ہے

Author: News Editor

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.