بارشوں نے طوفان مچا دیا

آزاد کشمیر (کشمیریت) خطہ کشمیر پہاڑوں اور وادیوں پر مشتمل خطہ ہے ہمیشہ بارشوں میں یہاں سے سیلاب پھوٹ پڑتے ہیں اور جانی و مالی نقصانات ہوتے ہیں گزشتہ دو دن سے آزادی کشمیر گلگت بلتستان اور پاکستان کے شمالی علاقوں میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے رابطہ سڑکیں مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں جبکہ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے دسیوں مکانات بھی زمیں بوس ہو گئے ہیں گلگت بلتستان اور ہنزہ سے جانی نقصانات کی بھی اطلاعات آ رہی ہیں. اس وقت آزاد کشمیر کو پاکستان سے ملانے والی اور اور اندرونی اضلاع کو آپس مین ملانے والی رابطہ سڑکیں تباہ ہو چکی ہیں اور زمینی رابطے منقطع ہو چکے ہیں. جبکہ اگلے دو روز کے لیے مزید بارشوں کی پیشن گوئی بھی کی گئی ہے

Author: News Editor

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.