گائیڈڈ میزائل کے بعد۔۔ گائیڈڈ پنکھا!

گائیڈڈ میزائل کے بعد۔۔ گائیڈڈ پنکھا!
ابتدائی زمانے کے گائیڈ میزائل، اپنے ہدف کی گرمی (انفرا ریڈ لہروں) کو محسوس کرتے ہوئے اس کے پیچھے لپکتے تھے۔ آج سے تقریبا تیس سال پہلے ’’اوجڑی کیمپ‘‘ راولپنڈی کے سانحے میں بھی یہی ہوا تھا :تخریب کاری کے نتیجے میں فائر ہو جانے والے گائیڈ ڈ میزائل، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں سے خارج ہونے والی گرمی کے پیچھے جھپٹے تھے اور بھیانک تباہی پھیلائی تھی۔ یہ واقعہ راولپنڈی میں رہنے والے (چالیس سال سے زیادہ عمر کے ) لوگوں کے ذہنوں میں یقیناًآج بھی تازہ ہو گا۔ لیکن ابتدائی گائیڈڈ میزائلوں کا یہی اصول استعمال کرتے ہوئے اب ایک جاپانی کمپنی نے ایسا پنکھا ایجاد کر لیا ہے جو بجلی کی خاطر خواہ بچت کر سکتا ہے۔ خبر ملئی ہے کہ جاپانی کمپنی ’’آئرس اوہاما‘‘ نے ایک پیڈسٹل فین متعارف کرایا ہے۔ یہ پنکھا انفراریڈ سینسر کے ذریعے انسانی ھدت (گرمی ) کا کھوج لگا کر انسان پر ہوا پھینکے گا ۔ کمپنی نے اس پنکھے کا نام ’’ہیومن سینسنگ آسیلیٹنگ فین ‘‘ رکھا ہے۔ جبکہ اس کا ماڈل نمبر “LFDJ-301K” ہے۔ یہ پنکھا ایک کمرے میں بیٹھے ہوئے کسی بھی فرد کا 85ڈگری کی حد میں سراغ لگا سکتا ہے۔ علاوہ ازیں ، جب اس پنکھے کا انفراریڈ سینسر محسوس کرے گا کہ اس کی حد میں ایک منٹ تک کوئی فرد نہیں ، تو یہ خود کار طور پر بند ہو جائیگا۔ آئرس اوہاما کا کہنا ہے کہ یہ پنکھا گرم ممالک کے لئے بنایا گیا ہے۔ اس سے توانائی کی خاصی بچت ہو گی اس کی قیمیت 18,000ین (176ڈالر) ہے۔ فی الحال یہ پنکھا صرف جاپان میں فروخت ہو رہا ہے اور عنقریب دنیا کے دیگر ممالک میں بھی دستیاب ہ گا۔

Author: News Editor

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.