سیلفی اسٹک کے بعد سیلفی ڈرون بھی

ملبورن (کشمیریت) سوشل میڈیا کے انقلاب کے بعد اور اینڈرائیڈ موبائل آنے کے بعد تصویر لینے کا ایک نیا طریقہ متعارف ہوا جس کو سیلفی کہا گیااور جلد ہی یہ طریقہ دنیا بھر میں مشہور ہو گیا . موبائل فون کمپنیوں نے اپنے اپنے موبائل فون اسی معیار پر ڈیزائن کرنا شروع کر دیے تو جلد ہی سیلفی اسٹک بھی میدان میں آ گئی جس کی مدد سے آپ چند فٹ کے فاصلے تک سے اپنی تصویر آپ بنا سکتے ہیں .
اب آسٹریلیا کی ایک کمپنی نے سیلفی ڈرون متعارف کروایا ہے. ڈرون کی ایجاد کے بعد متعدد کاموں میں استعمال ہونے لگا. سیلفی ڈرون کے لیے موبائل فون پر ایک ایپلی کیشن دی ہوئی ہے اینڈرائیڈ کا کوئی بھی صارف اسے سیلفی ڈرون کے ساتھ منسلک کر کے اپنی سیلفیاں لے سکتا ہے جبکہ اس کی رینج 25 فٹ تک ہو گی . دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ ڈرون 360 ڈگری کے زاویے تک گھوم سکتا ہے

Author: News Editor

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.