مظفرآباد صبح سے بجلی بند ، شہری پریشان

مظفرآباد (کشمیریت) یوں تو کہنے کو منگل ڈیم میں لگ بھگ 1120 میگاواٹ بجلی پیدا ہوتی ہے اور آزاد کشمیر میں بارہ سو میگا واٹ کے لگ بھگ بجلی پیدا ہو رہی ہے جبکہ اس کی مجموعی ضرورت 300 میگا واٹ ہے. یہ بجلی پاکستان کے شہروں کو سپلائی کی جاتی ہے اور پاکستان کی مرتی انڈسٹری کا ایک سہارا ہے. مگر آزاد کشمیر میں اس وقت 16 -16 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جس کو کبھی فنی خرابی کا مسئلہ بتایا جاتا ہے تو کبھی کیا. دور دراز علاقوں میں تو سرے سے بجلی ہے ہی نہیں جبکہ آزاد کشمیر کے دارالحکومت کی بھی یہی صورتحال بنتی جا رہی ہے. منگلاڈیم میں کشمیریوں کی قبروں کو ڈبو کر اور ان سے رائیلٹی کا وعدہ کر کے پاکستان حکومت کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہی ہے. آج صبح سے مظفرآباد کی بجلی غائب ہے جس کی وجہ سے شہری پریشان ہیں اور شدید مشکلات کا شکار ہیں.

Author: News Editor

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.