راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم خود مختار کشمیر کے نعروں سے گونج اٹھا.

اسلام آباد (کشمیریت) پاکستان کے دل اسلام آباد کا راولپنڈی کرکٹ اسٹیدیم اس وقت “کشمیر بنے گا خود مختار” کے نعروں سے گونج اٹھا جب آزاد کشمیر اور لاڑکانہ کی ٹیمیوں کے درمیان میچ کے دوران ایک پولیس افسر نے زبردستی کشمیری نوجوانوں سے کشمیری پرچم چھیننے کی کوشش کی. اس نے علمبردار کشمیری نوجوان کو اپنی طرف بلایا اور کہا کہ وہ کشمیر کا پرچم اس کے حوالے کر دے کیونکہ اس سے پاک بھارت مذاکرات پر اثر پڑ سکتا ہے. بھارت یہ خیال کرے گا کہ یہ خود مختار کشمیر کی ٹیم پاکستان میں اپنا میچ کھیل رہی ہے یوں کشمیر کے الگ ملک ہونے کا تاثر جائے گا. موقع پر موجود کشمیری نوجوان حالات کی سنگینی پر وہاں جمع ہو گئے اور ایک نوجوان راجہ غلام مجتبی نے پولیس افسر سے کشمیر کا پرچم چھین لیا اور ہوا میں لہرا دیا اس کے ساتھ ہی “کشمیر زندہ باد” اور “کشمیر بنے گا خود مختار” کے فلک شگاف نعروں سے پورا پنڈی اسٹیڈیم گونج اٹھا. میچ میں کشمیر نے ٹیم نے لاڑکانہ کی ٹیم کو شکست دے دی .

کشمیری نوجوان فضا میں کشمیر کا پرچم بلند کر رہے ہیں
کشمیری نوجوان فضا میں کشمیر کا پرچم بلند کر رہے ہیں

Author: News Editor

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.