کشمیر کے سپوت نے سندھ بھر میں نام روشن کر دیا

کراچی (کشمیریت) آزاد کشمیر کے ضلع سدھنوتی سے تعلق رکھے والے ایس ایس پی نے سندھ بھر میں کشمیر کا نام روشن کر دیا. تفصیلات کے مطابق ضلع سدھنوتی آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے نوجوان ایس ایس پی ساجد سدوزئی جو کہ آج کل سندھ کے ضلع قمبر شہزاد کوٹ میں اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں جوا، شراب ، اغواء برائے تاوان اور دیگر جرائم و غیر قانونی حرکات میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈائون کر کے قانون کی رٹ قائم کر رہے ہیں ان کی اس بھر پور کوشش و کامیابی کو نہ صرف عوام علاقہ سراہا رہے ہیں بلکہ سندھ پولیس بھی کافی خوش نظر آ رہی ہے گزشتہ روز آئی جی سندھ نے ساجد سدوزئی کو ان کی شاندار کارکردگی پر دو لاکھ روپے نقد انعام بھی دیا اس موقع پر آئی جی سندھ نے کہا کہ اس سے نہ صرف نوجوان ایس ایس پی کی حوصلہ افزائی ہو گی بلکہ سندھ پولیس کے افسران و اہلکاران کی کارکردگی بہتر ہو گی. نوجوان ایس ایس پی ساجد سدوزئی نے اپنی بہترین کارکردگی سے کشمیر کا نام ایک مرتبہ پھر روشن کیا ہے

Author: News Editor

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.