یسین ملک کو جیل منتقل کر دیا گیا کیس 29 سال پرانا ہے

سرینگر (کشمیریت) جموں کشمیر لبریشن فرنت کے چیئر مین یاسین ملک کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد کل شام ہی ان کو جیل منتقل کر دیا گیا ہے. تفصیلات کے مطابق یاسین ملک کو 29 سال پرانے مسلم یونائیٹڈ فرنٹ کے جلسہ کے دوران کئے گئے کیس کے سلسلے میں گزشتہ روز پولیس نے گرفتار کیا تھا جہاں انہیں عدالت میں پیش کئے بغیر ہی جیل میں منتقل کر دیا ہے. ان کی گرفتاری کے وقت کشمیری نوجوانوں کی پولیس سے لڑائی بھی ہوئی تھی. لبریشن فرنٹ کے وائس چیئر ین بشیر احمد بٹ اور لائن آف کنٹرل کے دونوں طرف آزادی پسندوں اور کشمیریوں نے بھارتی پولیس کے اس قدم کی مذمت کی ہے.

Author: News Editor

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.