کراچی حریت اور آزادی کے ہم لے کر رہیں گے آزادی. نعروں سے گونج اٹھا 

کراچی(کشمیریت)  کشمیری ہوں اور دنیا بھر میں اپنے بھائیوں پر ہونے والے ظلم کے خلاف آواز بلند نہ کریں یہ ہو نہیں سکتا. دنیا بھر کی طرح کراچی میں جا کر تعلیم حاصل  کرنے والے کشمیری طالب علموں نے بھی بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منایا. کشمیر اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی طرف سے ترتیب دیے گئے اس مظاہرے میں داءود یونیورسٹی اور کراچی یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے والے کشمیری طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی. طلباء نے اپنے بازوؤں پر سیاہ پٹیان باندھ رکھی تھیں اور آزادی کے نعرے لگا رہے تھے. 

احتجاجی مظاہرہ داءود یونیورسٹی سے شروع ہو کر پریس کلب میں اختتام پذیر ہوا طلباء نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف جملے اور آزادی کے حق میں نعرے لکھے ہوئے تھے. مظاہرین نے پورا ایک گھنٹہ پریس کلب کے باہر نعرے بازی کی. 
کشمیر اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر اور لبریشن فرنٹ سندھ زون کے صدر نے اپنے خطابات میں کہا کہ کشمیر کی آزادی تک ہم جدوجہد جاری رکھیں گے مظاہرے کے اختتام پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا پتلا بھی نظر آتش کیا گیا 

Author: News Editor

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.