اب پاکستان کا نہیں کشمیر کی آزادی کا پرچم بلند ہو گا

سری نگر  (کشمیریت)  آج سے ٹھیک چوالیس دن قبل وادی کشمیر میں برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد مظاہرے پھوٹ پڑے جس کی وجہ سے کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرا کر آزادی کے نعرے لگائے جاتے رہے ہیں. مگر اب کشمیریوں مین ایک نئی تحریک جنم لے رہی ہے اب کشمیر میں پاکستان کا نہیں بلکہ کشمیر کی آزادی یا موجودہ آزاد جموں کشمیر کا پرچم لہرایا جائے گا

ذرائع کے مطابق کشمیر میں بڑے پیمانے پر کشمیری پرچم کے آرڈر دیے جا چکے ہیں جبکہ آزاد کشمیر کی عوام بھی اپنے وادی کے بھائیوں کے شانہ بشانہ ہیں اور انہیں پرچم دستیاب کرنے مین مدد کر رہے ہیں 
آزادی کی اس نئی تحریک مین اس پار بھی لیں گے آزادی اُس پار بھی لیں گے آزادی کے نعرے لگائے جائیں گے. 

وادی کشمیر میں اس وقت اسی سے زائد کشمیری شہید جبکہ سات بھارتی فوجی بھی جھڑپوں میں ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ تیل، خوراک اور ادویات کی ترسیل بند ہے. گزشتہ روز ایک ایمبولینس ڈرائیور کی حلاکت کے بعد ایمبولینس سروس بھی بند کر دی گئی ہے. 

Author: News Editor

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.