باغ . طوفانی بارش کے باعث خاتون جان بحق

باغ (کشمیریت) آزاد کشمیر میں جاری طوفانی بارش کی وجہ سے ایک خاتون جاں بحق ہو گئی.
تفصیلات کے مطابق ضلع باغ کے علاقے سیور سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون اپنے گھر کو جار رہی تھیں کہ راستے میں‌طوفانی بارش کے باعث ندی کا پانی زیادہ ہونے کی وجہ سے ندی کی بے رحم موجوں کی نذر ہو گئیں.
بعدمیں خاتون کی لاش نالہ موہل سے ملی جس کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے.

Author: News Editor

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.