ویمن یونی ورسٹی آزادکشمیر کا پہلا کانووکیشن،270طالبا ت کو ڈگریاں عطا کر دی گئیں

ویمن یونیورسٹی آزاد جموں و کشمیر باغ (شعبہ تعلقاتِ عامہ )
ویمن یونی ورسٹی آزادجموں وکشمیر کا پہلا کانووکیشن،270طالبا ت کو ڈگریاں عطا کر دی گئیں26نومبر2017ءویمن یونی ورسٹی آزادجموں وکشمیر کا پہلا کانووکیشن،270طالبا ت کو ڈگریاں عطا کر دی گئیں،بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات کو گولڈ میڈل بھی پہنائے گئے،پہلے کانووکیشن کی پروقار تقریب باغ مین کیمپس میں ہوئی ،تقریب کی صدارت وائس چانسلر میرٹوریس پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد حلیم خان نے کی ،تقریب میں سابق صدر ریاست سردار محمد یعقوب خان ،وزیر جنگلات سردار میر اکبر خان ،سردار اعجاز افضل بریگیڈ کمانڈر 6اے کے بریگیڈ ،وائس چانسلر جامعہ پونچھ پروفیسر ڈاکٹر رسول جان ،ڈاکٹر خواجا محمد صادق ،ڈاکٹر محمد قیوم خان ڈین جامعہ کشمیر،چیئرمین ریڈ کریسنٹ ڈاکٹر سردار محمود خان سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد ،طالبات ،والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،تقریب میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات کو گولڈ میڈل سے بھی نواز ا گیا،جامعہ کے شعبہ سائنسز سے 134،سوشل سائنسز سے 99طالبات نے ڈگریاں حاصل کیں ،ان طالبات میں 73 ایم فل ،جب کہ ایم اے ،ایم ایس سی کے مختلف شعبہ جات کی 233 طالبات شامل ہیں ،51طالبات نے اے ،84 بی پلس ،53 بی جب کہ 45طالبات نے سی گریڈحاصل کیا ،صدر تقریب پروفیسر ڈاکٹر محمد حلیم خان نے ڈگریاں حاصل کرنے والی طالبات اور ان کے والدین کو خراج تحسین پیش کیا،انھوں نے یونی ورسٹی کی مجموعی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جامعہ خواتین واحد یونی ورسٹی ہے جس نے دو سال کے دوران ہائیر ایجوکیشن کے معیار کے مطابق اپنا مقام حاصل کر لیا ہے ،احتساب میں بلا وجہ خوار کیا گیا ،ورنہ ہم اپنے مقاصد میں میں مزید بہتری لا سکتے تھے ،یونی ورسٹی میں ملک بھر سے قابل لوگوں کو لایا گیا ،114 فیکلٹی ممبرز ہیں جن میں 38 پی ایچ ڈی ،60سے زائد ایم فل قابلیت کے حامل ہیں،86نان ٹیچنگ سٹاف ہے ،فیکلٹی کے 732 ریسرچ پیپرز شائع ہوئے ،20ریسرچ پراجیکٹ لیے،7سینڈیکٹ اجلاس ،سینٹ 5،سلیکشن بورڈ 5اجلاس جب کہ 14یونی ورسٹی اے ایم او یو سائن ہوئے ،یونی ورسٹی میں 4ڈگری کورسز ،14 شعبہ جات ہیں جن میں طالبات کی تعداد تین ہزار سے زائد ہو چکی ہے ،یونی ورسٹی میں مکانیت کی شدید کمی کا سامنا ہے جس کے لیے باغ کے لوگوں ،والدین کو کردار ادا کرنا ہو گا،انھوں نے کہا کہ خواتین ہماری آبادی کا 52فیصد ہیں ،مردوں کا فرض ہے کہ خواتین کی تعلیم پر توجہ دیں ،انھوں نے کہا کہ یونی ورسٹی کے قیام کو ایک چیلنج سمجھ کر قبول کیا،تمام مشکلات کا مردانہ وار مقابلہ کر کے یونی ورسٹی کو قومی سطح پر لے جائیں گے ،انھوں نے یونی ورسٹی کے قیام اور آج تک تعاون کیا ان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا،تقریب کے آخر میں معزز مہمانوں کو یادگاری شیلڈ بھی دی گئیں۔

Bagh News
Bagh Women University
Women University AJK

Author: News Editor

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.