کپتان نے دھماکہ خیز اعلان کردیاحکومت کیلئے نئی مصیبت کھڑی،عمران خان اور طاہر القادری پھر ایک ساتھ،

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ طاہرالقادری کو مکمل تعاون کایقین دہلاتا ہوں ٗسانحہ ماڈل ٹاؤن پرانصاف کیلئے سڑکوں پر نکلے توہم ساتھ دیں گے ٗ ٗشہباز شریف اور رانا ثناء اللہ فوری استعفےپیش کریں۔انہوں نےمیڈیا سے گفتگو سے کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب کو ماڈل ٹاون رپورٹ دیکھنی چاہیے ٗشہباز شریف اور رانا ثناء اللہ فوری استعفے پیش کریں، شہباز شریف کا جھو ٹ پکڑا گیااوررانا ثناء اللہ نے گولیاں چلانے کا حکم جاری کروایا، مقدمہ شہباز شریف اورعابد شیر علی پر چلنا چاہیے ٗطاہر القادری کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتا ہوں ٗ اگر سانحہ ماڈل ٹاؤن پر انصاف کیلئے سڑکوں پر نکلے توہم ان کا بھر پورساتھ دیں گے۔عمران خان نے کہا کہ ہم نے صاف اور شفاف الیکشن کیلئے پرامن احتجاج کیا پھربھی ہم پہ الزامات لگائے گئے ٗملٹری ڈکٹیٹرکی گود میں پلنے والے میرے خلاف مقدمات درج کررہے ہیں۔ ایک سوال پر عمران خان نے کہاکہ ہم پر امن احتجاج کررہے تھے دوسری جانب لاہور میں شہباز شریف کے حکم پر نہتے شہریوں پر گولیاں برسائی گئیں دہشتگردی کے مقدمات شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ پر چلنا چاہئیں ۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور رانا ثنااللہ کو دہشت گردی کے کیس میں اندر جانا چاہیے۔ عمران خان نے نوازشریف سے ہاتھ ملانے کے سوال پرجواب دیا کہ میں مجرموں اور قوم کے دشمنوں سے ہاتھ نہیں ملاتا۔عمران خان نے ٹرمپ کے بیت المقدس کے حوالے سے اقدام کی شدید مذمت کی اور کہا کہ فلسطینی مسلمانوں پر ظلم کی انتہا کردی گئی ہے، ٹرمپ جیسے لوگ مسلمانوں کو انسان ہی نہیں سمجھتے ہیں اور اس متعلق ہمارے کٹھ پتلی وزیراعظم کو طیب اردگان جیسا موقف اختیار کرنا چاہیے۔

Author: News Editor

تبصرہ جات بذریعہ فیس بک

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply