شیخ رشید نے شیخو پورہ میں نواز شریف کے بارہ میں کیا کہا

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف جا رہا ہے اور عمران خان آرہا ہے ،11دسمبر سے 11مارچ تک ان لوگوں کی سیاست ختم ہوجائے گی ،لوگ تیا ر رہیں اگر گھی سیدھی انگلی سے نہ نکلا تو ٹیڑھی انگلی سے نکالیں گے ۔
شیخور پورہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شیخو پورہ میرے نام پر بنا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اس ملک میں 70برس سے ہمارے ساتھ دھوکے ہو رہے ہیں ،اس ملک میں بہت سے وزیراعظم آئے ،ایک کا میں نام بھی بھول گیا ۔انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاﺅن میں 11اور راولپنڈی میں 6قتل کیے گئے ،سانحہ ماڈل ٹاﺅن واقعے کے بعد یہ لوگ اللہ کی پکڑ میں آئے ۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ چوروں کی لائن لگنے والی ہے ،یہ ملک سے بھاگ جاتے ہیں ،کچھ دن پہلے میں لندن گیا تو وہا ں گئے ہوئے بیمار لوگ شاپنگ سنٹر میں پھر رہے تھے ۔

تبصرہ جات بذریعہ فیس بک

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply