پیرس میں پاکستان پیپلزپارٹی کی گولڈن جوبلی تقریب

پیپلز یوتھ پیرس کے صدر کامران بٹ کی تحریک پر پاکستان پیلز پارٹی کی گولڈن جوبلی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا .جسمیں پیرس میں آباد پاکستانی اور کشمیر کیمونٹی سے تعلق رکھنے والے متعدد مرد اور خواتین نے بھر پور شرکت کی.مقرین نے شہید بابا زوالفقار علی بھٹو کی سیاسی جد وجہد اور پاکستان کے لیے لازوال قربانیوں کو ہر کسی نے موضوع بحث بنائے رکھا.مر و خواتین نے ملکر پیپلز پارٹی کی گولڈن جوبلی کا کیک کاٹا اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بنیادی نعرے روٹی کپڑا اور مکان.سوشلازم، سوشلسٹ انقلاب کے حوالہ سے بھی مقرین نے زریں خیالات کا اظہار کیا. اور کہا کہ آزاد کشمیر میں سردار ضیاالقمر نے ہی نہیں بلکے بیرون ملک میں بھی یوتھ کو ایک پلیٹ فام مہیا کیااور اس پلیٹ فام سے یوتھ بھٹو ازم اور اس کی بنیادی تحریک کو گھر گھر پہچانے کے لیے بھر پور کردار نبھائیں گئے….. بیرون ملک میں آباد کشمیری کیمونٹی سردار ضیاالقمر کی قیادت میں متحد اور منعظم ہیں اور نوجوان قائد بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں اندرون ملک اور بیرون ملک بھٹو شہید کا فلسفہ عام کرنے کے لیے اپنے حصے کا کام بھرپور انداز میں کریں گئے آخر میں کامران بٹ نے تمام خواتین مرد حضرات کا خصوصی شکریہ ادا کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.