جہانگیر ترین تاحیات نا اہل سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا.

نا اہلی کیس میں سپریم کورٹ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی جہانگیر خان ترین کو نا اہل قرار دے دیاہے۔ ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی کی دائر درخواست پر فیصلہ سناتےہوئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کمرہ نمبر 1میں کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے جہانگیر خان ترین کونا اہل قرار دیا ہے۔ حنیف عباسی نےاپنی دائر درخواستوں پر موقف اختیار کیا تھا کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کو آرٹیکل 62، 63کے تحت نا اہل قرار دیا جائے کیونکہ انہوں نے 2013ء میں اپنے کاغذات نامزدگی میں بنی گالہ کی اراضی سے متعلق جھوٹ بولاہے جبکہ فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ سے چل رہی ہے جس کی قانون اجازت نہیں دیتا اور ایسی پارٹی ملکی قانون کے تحت انتخابات نہیں لڑ سکتی۔سپریم کورٹ نے طویل سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو آج بعد نماز جمعہ دوپہر 2بجے سنائے جانا تھا۔ نا اہلی کیس میں سپریم کورٹ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی جہانگیر خان ترین کو تاحیات نا اہل قرار دے دیاہے۔ ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی کی دائر درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کمرہ نمبر 1میں کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے جہانگیر خان ترین کوتاحیات نا اہل قرار دیا ہے۔

Author: News Editor

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.