عمران خان کی اے ٹی ایم خراب ہو گئی،جہانگیر ترین کی تاحیات نا اہلی کی خبر سنتے ہی بلاول بھٹو کا ٹویٹ،

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےجہانگیر ترین کی تاحیات نا اہلی پر اپنے ردعمل میں عمران خان پر طنز کرتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ اے ٹی ایم خرابہو گئی۔ ہیش ٹیگ میں بلاول نے تحریر کیا ہے #Tareen Out۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے آج عمران خان اور جہانگیر ترین کی نا اہلی کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کو کلین چٹ جبکہ ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی کی درخواست پر سیکرٹری جنرل تحریک انصاف جہانگیر خان ترین کو تاحیات نااہل قرار دیا ہے.

Author: News Editor

تبصرہ جات بذریعہ فیس بک

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply