مریم نواز نے بڑا فیصلہ کرلیا مخالفین ششدر،سیاسی درجہ حرارت بڑھ گیا،

سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز لندن سے پاکستان پہنچ گئے۔ نواز شریف قومی پرواز کے ذریعے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے اور جاتی امرا پہنچنےپر ان کی گاڑی پر پھول نچھاور کر کے استقبال کیا گیا۔احتساب عدالت میں 19 دسمبر کو نیب ریفرنسز کی سماعت ہوگی اور نواز شریفکی عدالت کے روبرو پیش ہونے کا بھی امکان ہے۔دریں اثناء سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی و مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنماء مریم نواز نے وطن واپسی پرسیاسی سرگرمیاں تیزکرنے کا فیصلہ کر لیا ہے،مریم نوازاین اے120 سمیت لاہوسے بھی دورے کریں گی، 19 دسمبرکو احتساب عدالت میں پیشی کے بعد باقاعدہ سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کیا جائے گا۔

Author: News Editor

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.