کوئٹہ دھماکہ شہادتوں میں افسوسناک حد تک اضافہ،تفصیلات آگئی

وئٹہ کے علاقے زرغون روڈ پر واقع چرچ پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 15 سے زائد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دو خود کش حملہ آوروں نے زرغون روڈ پر واقع چرچ پر حملہ کیا۔صوبائی وزیر داخلہ کے مطابق چرچ کے مرکزی دروازے پر ایک بمبار سیکیورٹی اہلکار کی فائرنگ سے مارا گیا جب کہ دوسرے نے چرچ کے احاطے میں خود کو دھماکے سے اڑایا جب کہ سیکیورٹی فورسز چرچ کے اندر موجودہیں۔ وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دو خود کش حملہ آوروں نے زرغون روڈ پر واقع چرچ پر حملہ کیا۔صوبائی وزیر داخلہ کے مطابق چرچ کے مرکزی دروازے پر ایک بمبار سیکیورٹی اہلکار کی فائرنگ سے مارا گیا جب کہ دوسرے نے چرچ کے احاطے میں خود کو دھماکے سے اڑایا جب کہ سیکیورٹی فورسز چرچ کے اندر موجود ہیں۔دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 5 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوئے۔ جاں بحق افراد میں ایک شخص کی شناخت آزاد کے نام سے ہوئی ہے جب کہ 4 جاں بحق افراد میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ سول اسپتال سمیت کوئٹہ کی دیگر اسپتالوں میں ایمرجنسینافذ کردی گئی ہے جب کہ شدید زخمیوں کو ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے زرغون روڈ کو ٹریفک کی آمد و رفت کے لئے بند کردیا اور میڈیا نمائندوں کو بھی جائے وقوعہ سے دور کردیا گیا ہے۔پولیس، ایف سی اور دیگر قانونی نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کرتے ہوئے جائے وقوعہ پر موجود افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کا عمل شروع کردیا۔ عینی شاہدین کے مطابق چرچ کے قریب زور دار دھماکا ہوا جس کے بعد چرچ کے قریب واقع عمارت میں دو دہشت گرد فائرنگ کرتے ہوئے داخل ہوئے۔

Author: News Editor

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.