جیالے سرگرم محترمہ شہید کی برسی 27دسمبر کو بھر پور انداز میں منانے کی تیاریاں‌جاری

27دسمبر کو شہید جمہوریت کی بر سی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی پی۔ایس۔ایف سٹی باغ برسی میں بھر پور طریقے سے شرکت کریں گی۔ برسی کی تقریب دن گیارہ بجے مرکزی پیپلز سیکرٹریٹ باغ میں منعقد ہو گی جس سے سابق وزیر صحت باغ سردار قمر الزمان خان اور مرکزی چیر مین PYOآزاد کشمیر سردار ضیاء القمر اور دیگر مہمان گرامی حصوصی خطاب کریں گے۔ بی بی شہید کی نظریات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔ PSFظلم، جبر،استحصال طبقاتی نظام تعلیم کے خاتمے اور طلبہ یونین کی بحالی کے لیے کوشاں ہیں۔ان خیالات کا اظہار PSFسٹی باغ کے صدر ملک ندیم اعوان، جنرل سیکرٹری سید جواد شاہ، احسان کبیر، ملک ریاض، شیخ جمشید، اویس، اسرار عباسی، پسران شاہ، اور دیگر نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ شہید جموریت کی قربانی کی بدولت پاکستان اور آزادکشمیر میں جموریت ہے۔ پوری قوم محترمہ کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کر تی ہے۔

Author: News Editor

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.