بھونٹ قلندرز نے منیر شہید کرکٹ کلب کو ہرا کرڈسٹرکٹ چمپین شپ کے لیے کوالیفائی کر لیا.

بھونٹ قلندرز کرکٹ ٹیم نے منیر شہید کرکٹ کلب کو ہرا کر ڈسٹرکٹ چمپین شپ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سپورٹس کمپلیکس باغ میں ہونے والے سمی فائنل میں بھونٹ قلندر ز ٹیم نے سنسی خیز مقابلے کے بعد منیر شہید کرکٹ کلب کو سات وکٹوں سے شکست دے کر ڈسٹرکٹ چمپین شپ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ معززین علاقہ اور کلب کے نمائندگان جن میں سید اجمل حسین شاہ، معروف عباسی، خواجہ ایاز، عاقب عباسی، نعیم گیلانی، نذیر حسین شاہ، ظہیر شاہ، رفاقت ہمدانی، راجہ ساجد، خاقان عباسی، ادریس عباسی، امجد نظیر، نصیر مغل، صفدر شاہ، سردار کرم حسین اور دیگر شامل تھے نے ٹیم کی شاندار کارگردگی پر خراج تحسین پیش کر تے ہوئے مبارکباد پیش کی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ کلب کی ضروریات کو پورا کر نے کے لیے بھر پور کوشش اور ہر قسم کی معاونت جاری رکھیں گے۔ علاوہ ازیں ٹیم کے لیے نقدی انعام کا بھی اعلان کیا گیا اور عشائیہ کا بھی انتظام کیا گیا اور ٹیم کی حوصلہ افزائی کی گئی معززین نے کہا کہ ٹیم نے انتہائی کم عرصہ میں باغ نے نامور کلب میں اپنا نام پیدا کیا ہے جو علاقے اور کرکٹ کے لیے باعث فخر ہے اس موقع پر ٹیم کے کپتام بابر کاظمی نے معززین علاقہ کا شکر یہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیاکہ ٹیم آنے والے وقت میں بھی علاقے اور ضلع کا نام روشن کرے گی اور توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کر ے گی۔

Author: News Editor

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.