سردار میر اکبر خان تعمیر وترقی کے ہیرو عوام کے مخلص لیڈر ہیں،سردار عدیل اشفاق باغی

مسلم لیگ ن طلباء ونگ کے راہنما و ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈگری کالج باغ سردار عدیل اشفاق باغی نے کہا ہے کہ وزیر جنگلات آزاد کشمیر سردار میر اکبر خان تعمیر وترقی کے ہیرو عوام کے مخلص لیڈر ہیں دورہ یورپ سے مسلہ کشمیر کو تقویت ملی بھارتی ننگی جارحیت کو دنیا کے سامنے پیش کر کے بزدل بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے پیش کیا حلقہ شرقی باغ ہو یا آزاد کشمیر کا کوئی بھی علاقہ وزیر جنگلات نے بلا تخصیص علاقہ و برادری تعمیر ترقی کے جال بچھا دیے پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں محکمے عوام کی بات نہیں سنتے تھے آج باغ کے اند ہر شخص کو عزت کے ساتھ ڈیل کیا جاتا ہے رشوت ستانی کا خاتمہ ہوا میرٹ کی بحالی ممکن ہوئی جسکے ثمرات عوام کو ملنا شروع ہو گئے ہیں پیپلزپارٹی اپوزیشن کے نام پر ڈرامے بازی بند کرے آزاد کشمیر کی طرح پاکستان سے بھی بوریا بسترگول ہو گا شرقی باغ میں نئی یونین کونسلز کا قیام خوش آئند ہے سیری یونین کونسل کے قیام پر سردار میر اکبر خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم ایس ایف این باغ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا اجلاس سے نواب عمر خان?ایاز پرویز?میرافضل?صدام عزیز حسنین اسحاق?نثار مغل?عزت بیگ?امجد مشتاق و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منفی نوازشریف فارمولا پاکستان کی ترقی روکنے کی سازش ہے نواز شریف کا جرم پاکستان کو اندھیروں سے نکالنا سی پیک منصوبے اور دہشتگردی کا خاتمہ ہیں نوازشریف کے خلاف کیا گیا فصلہ عوام قبول نہیں کرتے۔

Author: News Editor

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.