دودھ والے جانوروں کی خریداری کے وقت کن چیزوں کا خیال رکھنا ضروری

دودھ والے جانوروں کی خریداری کے وقت کن چیزوں کا خیال رکھنا ضروری۔ یا جانوروں کی سلیکشن اور دودھ کی پیداوار:-
رپورٹ (سمیر عزیز)
جانوروں کی خریداری اور سلیکشن ہی کسی بھی ڈیری فارم کے پرافٹ اور نقصان کی سمت کا تعین کرنے میں سب سے اہم چیز ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جانوروں کا انتخاب کن بنیادوں پر کیا جائے۔

1۔آنکھ:-
آنکھوں کو روح اور جسم کی کھڑکی بھی کہا جاتا ہے۔
جانور خریدتے وقت سب سے پہلے جانور کی آنکھوں کا اچھی طرح مشاہدہ بہت اہم ہے۔ جانور کی آنکھیں اسکی صحت کا پتہ دیتی ہیں اگر آنکھیں روشن، صاف شفاف اور چمکدار ہوں تو اسکا مطلب جانور صحتمند اور چاق وچوبند ہے۔ آنکھوں کا غیر روشن ہونا پانی وغیرہ کا بہنا جانور کی صحت کی خرابی اور جانور کے streesیا دبائو میں ہونے کی نشانی ہے۔

جسمانی ساخت:-
دوسری چیز جانور کی کمر اور ریڑھ کی ہڈی میں بہت زیادہ گھمائو یا کمان کی طرح نہیں ہونی چاہیے خصوصا امپورٹد نسل کی گائیوں میں کمر اور ریڑھ کی ہڈی کا سیدھا ہونا ضروری ہے۔ اس کے ساتھ جانور کو اگر سامنے کی طرف سے دیکھا جائے تو اسکا سامنے کا حصہ پچھلے حصے کی نسبت پتلا ہونا ضروری ہے۔ یا سامنے کی نسبت پیچھے کی سائیڈ زیادہ پھیلی ہوئی ہونی چاہیے۔ جانور کی pelvic width یا کولہوں کی ہڈی کی طرف سے چوڑا ہونا دودھ کی زیادہ پیداوار اور جانور کی فرٹیلٹی کا ایک نمایاں اشارہ ہے۔

گردن اور سر:-
سر اور گردن کی آسانی کے ساتھ حرکت اور گھمائو وغیرہ بھی جانور کی صحت کے بہتر ہونے کی نشانی ہے۔ لمبی گردن جانور کی اچھی نسل کی پہچان ہے۔

حوانہ udder:-
حوانہ دودھ کی پیداوار میں سب سے اہمیت کا حامل ہےاور اکثر بڑا حوانہ دودھ کی زیادہ پیداوار کا ضامن نہیں ہوتا جانور کا انتخاب کرتے وقت اس بات کا مشاہدہ ضروری ہے کہ حوانہ زیادہ لٹکا ہو نہ ہو۔ حوانے کی چوڑائی زیادہ ہونی چاہے۔ حوانہ اچھی طرح پیٹ کے ساتھ جڑا ہونا ضروری ہے۔ دوشاخہ کی طرح کی ملک وینز پیٹ کے ساتھ نظر آنی چاہییں۔خون کی شریانیں بھی نمایاں ہوں حوانے میں کسی بھی قسم کی سوجن یا،سختی نہیں ہونی چاہیے۔ حوانے کا رنگ نارمل ہو زیادہ لال یا گلابی رنگ کسی انفیکشن کا عندیہ ہو سکتا ہے۔

تھن:-
اگلا اہم مشاہدہ تھنوں کا ہے اس کیلیے تھنوں کے نیچے اپنی ہتھیلی رکھیں اگر چاروں تھن ایک ساتھ ہتھیلی کو ٹچ کریں تو اسکا مطلب سارے تھن برابر ہیں۔ چھوٹے سائز کے تھنوں کو ہرگز ترجیح نہ دی جائے۔ اس کے ساتھ تھنوں میں برابر فاصلہ تھنوں کا لچکدار اور نیچرل کلر کا ہونا صحتمند حوانہ اور اچھے جانور کی نشانی ہے۔

ٹانگیں اور کھر:-
جانور کی ٹانگوں اور کھر کا صحتمند ہونا جانور کے نیچرل رویے پر اچھا اثر ڈالتا ہے۔لنگڑا پن جانور کی پیداواری صلاحیت کو متاثر کرنے کا باعث بن سلتا ہے کیونکہ جانور کے جسم میں ہلکی سی تکلیف اس کے آرام کو متاثر کر کہ جانور میں دبائو stress پیدا کر کہ دودھ کی پیداوار کو متاثر کر دیتی ہے۔اس لیے اس مشاہدے میں جانور کا،آسانی سے کھڑا ہونا چلنا اور آسانی سے بیٹھنا وغیرہ شامل ہے۔

معدہ:-
انگلیوں کی مدد سے پسلیوں کے درمیان معائنہ کریں اگر ایک ساتھ دو انگلیاں جانور کی پسلیوں کے درمیان آسانی سی چلیں تو اسکا مطلب جانور کی بڑی جسمانی ساخت اور زیادہ پیداوری صلاحیت کا ہونا ہے۔

گوبر:-
جانور کی خریداری کے وقت گوبر کو زیادہ تر نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔ جانور کا گوبر نارمل حالت میں نہ زیادہ پتلا اور نہ ہی زیادہ سخت ہو۔ اس کے علاوہ ایک اہم چیز گوبر میں خوراک کے غیر ہضم شدہ زرات کی موجودگی نہیں ہونی چاہیے کیونکہ یہ جانور کے معدے کے ہضم کرنے کی صلاحیت کا پتہ دیتی ہے جانور جتنی اچھی طرح خوراک ہضم کرے گا اتنا ہی وہ بہتر انداز میں خوراک کو جسم کا حصہ بنا کر دودھ کی زیادہ پیداوار کا باعث بنے گا۔ گوبر میں موجود غیر ہضم شدہ خوراک کی موجودگی معدے میں موجود کسی خامی کی نشانی ہو سکتی ہے۔

سانس لینا:-
نارمل اور صحتمند جانور بالکل نارمل حالت میں سانس لیتے ہیں۔ جانور کا تیز تیز یا،آواز کے ساتھ سانس لینا stressاور کسی اور بیماری کی موجودگی طرف اشارہ کرتی ہے۔

کھال:-
جانور کی کھال کی باریکی زیادہ دودھ دینے والے جانوروں کی نشانی ہے اس کے ساتھ ساتھ کھال کا چمکدار اور صحتمند ہونا جانور کی اچھی صحت کو ظاہر کرتا ہے۔ اگر جانور کی کھال کی باریکی جانچنی مقصود ہو تو اسکی دم کو نچلی طرف جہاں سے بال شروع ہوتے ہیں وہاں سے موڑ کر دیکھیں دم کا آسانی سے زیادہ سے زیادہ مڑنا کھال کی اتنی ہی زیادہ باریک ہونے کی علامت ہے۔

منہ:-
دانتوں اور مسہوڑوں کی اچھی صحت اور نیچرل رنگ صحتمند جانور کی نشانی ہوتی ہے۔

دم:-
دم کا باریک اور لمبا ہونا بھی ایک اچھے جانور کی نشانی ہوتی ہے۔

سمیر عزی

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.