وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر سے ماروی میمن کی ملاقات

زیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ غربت کے خاتمے ،خواتین کو معاشی طورپر خودکفیل بنانے اور تعلیم کے فروغ کے لیے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی کاوشیں لائق تحسین ہیں پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو نہ صرف جاری رکھا بلکہ اس پروگرام کو چلانے کے لیے بھاری فنڈز مختص کر کے اس انقلابی پروگرام میں جدت لائی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی طرف سے لائن آف کنٹرول پر واقع دو اضلاع نیلم اور کہوٹہ کو وسیلہ تعلیم پروگرام میں شامل کرنے کا خیر مقدم کرتے ہیں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ری سروے کا فیصلہ خوش آئند ہے اس سروے سے مزید مستحقین اس پروگرام سے مستفید ہو سکیں گے اور پروگرام میں مزید شفافیت آئے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئر پرسن و ممبر قومی اسمبلی ماروی میمن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا محترمہ ماروی میمن نے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان سے کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام پر تفصیلی بریفنگ دی ماروی میمن سے گفتگو کے دوران وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ایک بڑا پروگرام ہے جس سے مستحق خواتین مستفید ہو رہیں ہیں ماضی کی حکومت نے اس پروگرام کا آغاز کیا مسلم لیگ ن کی وفاقی حکومت نے اس پروگرام کو آگے بڑھایا اور اس پروگرام کو نئی جلا بخشی جس سے خواتین وسیلہ تعلیم اور وسیلہ روزگار کے پروگراموں سے مستفید ہو رہی ہیں آزادکشمیر کے عوام کی بڑی تعداد بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہو رہی ہے غربت کے خاتمے اور خواتین کو معاشی طور پر خودکفیل بنانے کے لیے اس پروگرام نے بڑامثبت کردار ادا کیا ہے اور اس کے خوصلہ افزاء نتائج سامنے آئے ہیں عورتوں کو خودکفیل بنانے اور انہیں اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا کردار لائق تحسین ہے وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ری سروے کا فیصلہ خوش آئند ہے ری سروے میں لائن آف کنٹرول کی خواتین کو ترجیح دی جائے گی اور زیادہ سے زیادہ خواتین کو اس پروگرام میں شامل کیا جائے گا بی آئی ایس پی کی طرف سے آزادکشمیر کے دو پسماندہ اضلاع نیلم اور حویلی کو وسیلہ تعلیم پروگرام میں شامل کرنے کا فیصلہ لائق تحسین ہے یہ دونوں اضلاع لائن آف کنٹرول پر واقع ہیں اور بھارتی فائرنگ سے سب سے زیادہ متاثر ہیں وسیلہ تعلیم پروگرام میں ان دو اضلاع کی شمولیت سے مستحقین کو تعلیم کے بہتر اور معیاری ذرائع میسر آئیں گے وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے محترمہ ماروی میمن کے کردار اور خدمات کو بھرپور انداز میں سراہا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.