نئے سال کے آغا ز پر پٹرولیم قیمتوں میں کتنے روپے اضافہ متوقع ہے،انتہائی حیران کن انکشافات .

نئے سال کے آغاز پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لٹر اضافے کا امکان۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق پٹرولیم ڈویژن ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے سال کے آغاز پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لٹر اضافے کا امکان ہے ۔ پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 20 پیسے ، ہائی اسپیڈ ڈیزلکی قیمت میں 4 روپے 50 پیسے ، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل سے متعلق حتمی اعلان وزارت پٹرولیم کی جانب سے ہی کیا جائے گا۔واضح رہے نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری 2018 سے کیا جائے گا۔

Author: News Editor

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.