نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی یہ کام ہونے والا ہے ،ہر پاکستانی تیاری کر لے ،اعلان ہو گیا

محکمہ موسمیات نے نئے سال کے آغاز میں ہی ملک بھر میں سردی کی لہر بڑھنے کا امکان ظاہر کردیا ہے ۔چیف میٹرولوجسٹ ڈاکٹر محمد حنیف نے پیشگوئی کی ہے کہ نئے سال کا آغاز پاکستان میں سردی کی لہر سے ہوگا۔نجی نیوز چینل جیو نیوزکے مطابق ڈاکٹر محمد حنیف نے بتایا کہ ہفتے کے اختتام پر گلگت سے کراچی تک یخ بستہ ہوائیں تمام علاقوں کو لپیٹ میں لے لیں گی لیکن سرد ہواوں کا زیادہ زور بلوچستان میں رہے گا۔انہوں نے کہا 2 روز بعد کوئٹہ سمیت بلوچستان میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر جائے گا۔محمد حنیف نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی اور میدانی علاقوں میں سرد ہوائیں داخل ہوں گی۔دوسری جانب پاکستان کے بالائی علاقے بھی سرد ہواوں کے زیرِ اثر آئیں گے۔ڈاکٹر محمد حنیف کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں اچھی بارش یا برف باری کا امکان نہیں۔انہوں نے بتایا کہ جنوری میں معمول سے کم بارشیں ہوں گی، بارشیں کم ہونے سے کولڈ ویو اور دھند بنتی ہے، جس سے میدانی علاقوں میں شدید دھند رہے گی اور موٹروے اور جی ٹی روڈ کے راستے متاثر ہوں گے۔

Author: News Editor

تبصرہ جات بذریعہ فیس بک

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply