قادر آباد میں چوری کی واردات،چوہدری محمد روف کے ہوٹل کا تالہ توڑ کر ایک لاکھ 22ہزار روپے نقد کیش اور 2عدد شناختی کارڈ لے اُڑے

قادر آباد میں چوری کی واردات چور گزشتہ رات چوہدری محمد روف کے ہوٹل کا تالہ توڑ کر ایک لاکھ 22ہزار روپے نقد کیش اور 2عدد شناختی کارڈ لے اُڑے تاجر وں کا تشویش کا اظہار ،پولیس گشت کو قادر آباد تک بڑھا نے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق قادر آباد کے رہائشی محمد روف جو ایک عرصہ سے وہاں ہوٹل کرتا تھا گذشتہ رات مالک ہوٹل کی جمع پونجی کا صفایا کر دیا غریب مالک صبح جب ہوٹل آیا تو ہوٹل کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے دریں اثنا ء قادر آباد کے جملہ تاجروں نے باغ انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ پولیس گشت کو قادر آباد تک بڑھایا جائے تاکہ آئندہ کسی غریب کی جمع پونجی محفوظ رہ سکے۔

Author: News Editor

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.