نعمانپورہ،باغ ، نان کسٹم اور چوری شدہ گاڑیوں کے خلاف مزید کریک ڈاؤن کا فیصلہ

باغ ، نان کسٹم اور چوری شدہ گاڑیوں کے خلاف مزید کریک ڈاؤن کا فیصلہ ، خفیہ گیراج ، گھروں میں چھپائی گئی گاڑیوں کی فرستیں تیار کر لی گئیں ، خفیہ گیراجوں اور گھروں میں چھپائی گئی چوری کی گاڑیاں برآمد کر کے مالکان کے خلاف ایف آئی آر کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ، گزشتہ دو ماہ سے باغ پولیس نے نان کسٹم بنک شارٹ اور چوری کی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر رکھا ہے سینکڑوں نان کسٹم اور چوری کی گاڑیاں تھانہ باغ میں بند کی جا چکی ہیں ، متعدد مالکان کے خلاف ایف آئی آرز بھی درج ہو چکی ہیں ، با خبر ذرائع کے مطابق ابھی بہت سی چوری کی گاڑیاں خفیہ گیراجوں اور گھروں میں چھپا کر رکھی گئی ہیں جنہیں اب گیراجوں اور گھروں سے اٹھایا جائے گا ، فہرست کے مطابق آئندہ کچھ دنوں میں چھپائی گئی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا جائے گا ، با خبر ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ چوری شدہ گاڑیاں کباڑ میں بیچنے کے لیے مالکان سر گرم ہو چکے ہیں جس کے لیے پولیس کو کباڑیوں پر بھی نظر رکھنا ہو گی ۔ تفصیلات کے مطابق باغ کے اندر گزشتہ دو ماہ سے نان کسٹم اور چوری شدہ گاڑیوں کے خلاف پولیس نے آئی جی آزاد کشمیر کی ہدایت پر کاروائی شروع کر رکھی ہے باغ کے اندر سینکڑوں نان کسٹم اور چوری شدہ گاڑیاں برآمد ہو چکی ہیں کریک ڈاؤن کے باعث چوری شدہ گاڑیوں کے مالکان نے متعدد گاڑیاں خفیہ گیراجوں اور گھروں میں بند کر رکھی ہیں تا کہ معاملہ ٹھنڈا پڑنے پر انہیں باہر نکالا جائے مگر باغ پولیس نے اس کا بھی توڑ کرتے ہوئے خفیہ گیراجوں اور گھروں میں چھپائی گئی چوری کی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا بھی فیصلہ کر لیا ہے با خبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے فہرست تیار کر لی ہے جس کے مطابق خفیہ گیراجوں اور گھروں میں چھپائی گئی گاڑیوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن ہو گا اور مالکان کے خلاف پرچے درج کیے جائیں گے ، ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ چوری شدہ گاڑیاں سڑک پر سختی ہونے کے باعث اب مالکان کباڑ میں دینے کی حکمت عملی تیار کر رہے ہیں ، ضرورت اس امر کی ہے کہ کباڑیوں پر بھی نظر رکھی جائے اور چوری شدہ گاڑیاں خریدنے والوں کو بھی گرفتار کیا جائے تا کہ ریاست کے اندر سے چور بازاری کا سلسلہ مکمل طور پر ختم ہو سکے ۔ باغ کے عوامی حلقوں نے باغ پولیس کی نان کسٹم اور چوری شدہ گاڑیوں کے خلاف کاروائیوں کو سرہاتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ باغ پولیس دیگر جرائم کے خاتمہ میں بھی اسی طرح کردار ادا کرے گی ۔

Author: News Editor

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.