باغ ایس۔ڈی۔او طاہر رفیق کا تبادلہ، عوام علاقہ باغ وزیر تعمیر ات کے اس عمل پر سیخ پا ہو گئے

محکمہ شاھرات باغ ایس۔ڈی۔او طاہر رفیق کے تبادلہ پر عوام علاقہ باغ اور لیگی کارکن وزیر تعمیر ات کے اس عمل پر سیخ پا ہو گئے انہوں نے کہا کہ جب سے طاہر رفیق محکمہ میں آئے کام ہوتے نظر آنے لگے باغ کی بہتر سڑکیں اُنکی دن رات محنت اور کاوش سے صاف ستھری دکھائی دے رہی ہیں تمام قلی اورجملہ لوگ اپنے وقت پر تمام سڑکات پر توجہ دے رہے تھے جس کا سارا کریڈٹ ایس۔ڈی۔او شاہرات کی محکمہ کے ساتھ لگن محنت کا ثبوت تھا مگر ذاتی پسند نا پسند کی بنیاد پر تبادلہ کر کہ محکمہ کی ساکھ کو نقصان پہنچا یا گیا ہے جسکے ذمہ دار محکمہ کے وہ ذمہ داران ہیں جو چمک کو دیکھ کر ایسے فیصؒے کر تے ہیں انہوں نے باغ کے دونوں وزراء سردار میر اکبر خان اور مشتاق منہاس سے مطالبہ کیا ہے کہ طاہر رفیق کو فی الفور واپس محکمہ شاہرات میں تعینات کیا جائے تاکہ محکمہ کی ساکھ بچ سکے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے مر کزی رہنما ڈاکٹر محمد نذیر خان، جعفر مغل، راجہ ہارون، راجہ باٹ،بشارت سلہریا،نذیر اعوان، رشید لالہ اور دیگر نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہا۔

Author: News Editor

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.