عمران خان اورجمائمہ کی دوبارہ شادی جمائمہ کا ردعمل آگیا،ٹوئٹ کے ذریعے کیا کچھ کہہ دیا،

جب سے عمران خان کی پانامہ کیس میں جیت ہوئی ہے اور پاکستانیوں کو علم ہوا ہے کہ ان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ خان نے دستاویزات جمع کروانے میں ان کی مدد کی ہے جس کے بعد پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد نے عمران خان کو جمائمہ سے دوبارہ شادی کرنے کا مشورہ دیا عمران خان کے قریبی ساتھی اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے تو جمائمہ خان کو پاکستان لانے اور جلسے میں شرکت کروانےتککا کہہ ڈالا۔ٹویٹر صارفین کی جانب سے بھی جمائمہ اور عمران خان کی دوبارہ شادی کے آئیڈیا کو سپورٹ کیاگیا ۔ حال ہی میں ایک ٹویٹر صارف نے جمائمہ سے کہا کہ میرا آپ سے ایک سوال ہے کہ کیا آپ عمران خان سے دوبارہ شادی کریں گی؟جس پر جمائمہ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ میں کسی بھی حوالے سے ٹویٹ کروں چاہے وہ ٹویٹ ٹرمپ سے متعلق ہو یا میرے ٹوتھ برش سے متعلق ہی کیوں نہ ہو۔ مجھے یقین ہے کہ پھر بھی مجھے کم از کم 5 جوابات ایسے ملیں گے جس میں عمران خان سے دوبارہ شادی سے متعلق دریافت کیا گیا ہو۔واضح رہے کہ دسمبر کے آواخر میں پاکستان کے مشہور گلوکار سلمان احمد کی جانب سے یہ اعلان سامنے آیا تھاکہ جمائمہ نئے سال میں پاکستان آئیں گی۔ان کا جمائمہ سے بہت پرانا تعلق ہے وہ جب بھی لندن جاتے ہیں ان سے ملاقات ضرور ہوتی ہے ۔اب جمائمہ پاکستان کب آئینگی سب بے صبری سے منتظر ہیں۔

Author: News Editor

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.