نوازشریف کی مدینہ منورہ میں حاضری کے دوران ’’چور چور‘‘ کے نعرے گونج اٹھے

گو نواز گو کا نعرہ تو آپ نے سنا ہی ہوگا لیکن پانامہ کیس میں نااہلی کے بعد نوازشریف کو چور چور کے نعرے سننے کو مل رہے ہیں ۔ایسی ہی کچھ نوازشریف کے دورہ سعودی عرب کے دوران پیش آیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف دورہ سعودی عرب پر گئے تو وہاں انہوں نے مدینہ منورہ میں روضہ رسولؐ پر اور محمدؐ کے اہل خانہ کے مزارات پر حاضری دی۔ اس موقع پر نوازشریف کو دیکھتے ہی ایک شخص نے چور چور کا نعرہ لگایا اور ویڈیو بھی بنا ڈالی ۔ ویڈیو بنانے والے شخص کا
کہنا تھا کہ نواز شریف اور اس کا سارا خاندان چور ہے اور نواز شریف چوروں کا سردار ہے۔ یہ یہاں نہ جانے کیا منہ لے کر حاضر ہوا ہے۔ ویڈیو میں کہاگیا کہ نواز شریف قوم وملت کا ، دین کا اور ختم نبوت کا بھی چور ہے۔ جونہی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تو اس پر صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے۔

Author: News Editor

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.