تنظیم کی مظبوطی کے لیے تمام صلاحیتیں بروئے کار لا کر PSFکو پونچھ ڈویژن میں نا قابل تسخیر قوت بنائیں گئے.

تنظیم کی مظبوطی کے لیے تمام صلاحیتیں بروئے کار لا کر PSFکو پونچھ ڈویژن میں نا قابل تسخیر قوت بنائیں گئے بھٹو شہید کے نظریات وافکار کے لیےpsfہمیشہ کمر بستہ رہی ہے آزاد کشمیر کے اندر طلبہ یونین کی بحالی کے لیے پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن اپنا بھر پور کر دار ادا کر ے گئی ۔ان خیالات کا اظہار PSFپونچھ ڈویژن کے اجلاس سے صدر PSFپونچھ ڈویژن ذہین اشفاق، جنرل سیکرٹری سردار سوار مغل سنیئر نائب صدر ابتسام منصف ، نائب صدر چوہدری عابد ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری حبیب خلیل ، عطیب ارشاد ، وسیم رزاق و دیگر عہدیدران نے تنظیم کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ PSFنے ہر دور میں ظلم ، جبر ، نا انصافی اور آمریت کے خلاف طویل جدوجہد کئی آج بھی اُسی مشن پر گامزن ہے جس مشن کی تکمیل کے لیے شہید بھٹو نے اور محترمہ شہید نے اپنی جانوں کا نذرانے دیے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے اندر PSFاور با الخصوص پونچھ کے اندر تنظیم کو فعال بنانے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھیں گے ۔بلاول بھٹو کی قیادت میں پی ۔پی ۔پی دن بدن مستحکم ہوتی جارہی ہے اجلاس میں پونچھ ڈویژن کے نئے عہدیداروں کو بھی مبارکباد دی گئی اور کہا کہ پوری تنظیم مل کر پارٹی کی مظبوطی کے لیے کر دار ادا کرے گئی ۔

Author: News Editor

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.