زینب قتل پر قصور کا احتجاج ملک بھر میں پھیل گیا، قاتل کی نشاندہی پر ایک کروڑ کا اعلان،

نھی زینب کے قتل پر قصور میں ہونیوالے شدید احتجاج نے پنجاب حکومت کی چولہیں ہلا کر رکھ دی ہیں اور اب تازہ اطلاعات کے مطابق قصور میں زینب کے قتل پر ہونے والا احتجاج ملک بھر میں پھیل چکا ہے اور مختلف شہروں میں زینب کے قتل کیمذمت اور پولیس اور پنجاب حکومت کے روئیے کے خلاف شدید احتجاج کیا جا رہا ہے۔ لاہور، کراچی، گوجرانوالہ ، سمیت مختلف چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ مظاہرین اور احتجاج کرنے والے افراد زینب کے قاتل کی فی الفور گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ہیں جبکہ قصور میں بھی حالات کشیدہ ہیں۔ صبح سویرے مشتعل مظاہرین نے سول ہسپتال پر دھاوا بولتے ہوئے ہسپتال کے شیشے توڑ دئیے اور سڑک پر ٹائر جلا کر احتجاج کیا ۔ مشتعل مظاہرین نے سول ہسپتال کے سامنے پارک کو بھی گھیرے میں لئے رکھا۔ اب مظاہرین قصور کالج گرائونڈ میں جمع ہو رہے ہیں اور ایک بڑی تعداد گرائونڈ میں جمع ہو چکی ہے ۔ دوسری جانب پنجاب حکومت نے زینب کے قاتل کی گرفتاری یا نشاندہی کرنے والے شخص کو ایک کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے اور گزشتہ روز جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے 30، 30لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔ سول ہسپتال قصور پر مشتعل مظاہرین کے دھاوے کے بعد ڈاکٹرز اور طبی عملے نے ہسپتال چھوڑ دیا ہے جبکہ مریضوں کو ایمبولینسوں کے ذریعے دوسرے مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

Author: News Editor

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.