نااہل انتظامیہ کے نعروں سے باغ گونج اٹھا ،اڈہ تنازعہ ،پہیہ جام ہڑتال کےخلاف طلبہ سڑکوں پر نکل آئے .

باغ اڈہ تنازعہ ،پہیہ جام ہڑتال مسافر طلبا ء طالبات خوار انتظامیہ کی نا اہلی کے خلاف پوسٹ گریجو ایٹ کالج باغ کے طلبہ نے احتجاج کرتے ہوئے مین پُل بند کر دیا ۔ طلبا کے سڑکوں پر آتے ہی ضلعی آفیسران نے سرکاری گاڑیاں غائب کر دیں بپھرے طلبا انتظامیہ کی نااہلی کے خلاف نعرے لگاتے رہے حالات کی سنگینی کو پھانپتے ہوئے انتظامیہ پانچ گھنٹے بعد حرکت میں آئی اور ٹرانسپورٹر وں سے مذاکرات کیے اور مذاکرا ت کامیاب ہونے کے بعد مین پُل پر اسسٹنٹ کمشنر سرور کٹاریہ ایس ۔ایچ ۔او پرویز حمید نے بھاری نفری کے ہمراہ طلبا رہنماؤں سے مذاکرات کیے طلبا اور طالبات کی تکلیف پر معذرت کی ۔ تفصیلات کے مطابق باغ کے سرکاری تعلیمی اداروں او ر نجی تعلیمی اداروں میں چھٹی کے بعد جملہ طلبا و طالبات کو منزل کی طرف ٹرانسپورٹ میسر نہ ہونے پر طلبہ انتظامیہ کے خلاف مین پُل بند کر کے انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی طلبہ انتظامیہ کے خلاف ناائل انتظامیہ ہائے ہائے ۔۔۔ ٹریفک کو بحال کرو ۔ ۔قانون کی عمل داری بحال کرو کے نعرے لگا رہے تھے ۔ طلبہ رہنماؤں میں کاشر مغل ، حسام خورشید ، اور دیگر سینکڑوں طلبہ موجود تھے ۔ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بر امن مطالبات کے بعد طلبہ منتشر ہوگئے ۔

Author: News Editor

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.