خیبرپختونخواہ میں قصور سے بھی بھیانک اور لرزہ خیز واقعہ 3سالہ بچی جنسی زیادتی کے بعد قتل، قاتل لاش کیساتھ کیا کرتا رہا؟

زینب قتل سے بھی بڑی سفاکیت سامنے آگئی، خیبرپختونخواہ کے شہر مردان میں 3سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل ، لاش کھیتوں میں پھینک دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے ضلع مردان میں 3سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کے بعد قتل کر کے اس کی لاش کھیتوں میں پھینک دی گئی ہے۔ ضلع ناظم مردان کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی کے ساتھ جنسی زیادتیثابت ہوئی ہے جبکہ دوسری جاب ڈی پی او مردان میاں سعید کا موقف ہے کہ بچی کے ساتھ زیادتی ثابت نہیں ہوئی گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق بچی کے گلے پر زخموں کے نشانات موجود ہیں۔ ضلع ناظم مردان کا کہنا ہے کہ انہوں نے خود پوسٹ مارٹم رپورٹ دیکھی ہے جس کے مطابق بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا ہے اور اسی لئے پولیس رپورٹ چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔

Author: News Editor

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.