عمران خان آج شام کیا کرنیوالے ہیں ،کپتان نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آج شام پریس کانفرنس میں دھماکا خیز اعلان کرنے کا کہا ہے۔گزشتہ روز عمران خان نے لاہور میں متحدہ اپوزیشن کے احتجاجی جلسے سے خطاب میں پارلیمنٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ ایسی پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتے ہیں جو ایک مجرم کو پارٹی سربراہ بنائے۔عمران خان کے بیان پر سیاسی رہنماؤں کی جانب سے تنقید کی گئی جس پر چیئرمین تحریک انصافنے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ مخصوص پس منظر میں لعنت بھی ایک چھوٹا لفظ ہے، اگر کوئی اعتراض کرتا ہے تواسے چیلنج کرتا ہوں پبلک پول کرا لے۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پبلک پول کرا لیں کہ لوگ ایسی پارلیمنٹ کے بارے میں کیا سوچتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ ’’اپنی سیٹ بیلٹس باندھ لیں‘‘ آج شام پریس کانفرنس میں دھماکا خیز اعلان کروں گا۔

Author: News Editor

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.