قوم کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں نوجوانوں کا اہم کردا ر ہے برگیڈئیر محمد اختر خان

کمانڈر ون اے کے بریگیڈ برگیڈئیر محمد اختر خان نے کہاہے کہ قوم کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں نوجوانوں کا اہم کردا ر ہے۔ترقی پسند ، تعلیم یافتہ اور ہنر مند نوجوان نسل کے ذریعہ قوم کو درپیش چیلنجز پر قابو پایا جا سکتا ہے۔وہ گذشتہ روزگورنمنٹ ماڈل سائنس کالج اپر چھتر میں ’’ ہمارے نوجوان ہمارا مستقبل ‘‘ کے موضوع پر گفتگو کر رہے تھے۔بریگیڈئیر محمد اختر خان نے ان مسائل پر روشنی ڈالی جن کا آج پاکستانی بطور قوم ابتدا سے شکار ہے۔انہوں نے کہاکہ نوجوان تعمیر قوم میں اہم کردار کے حامل رہے ہیں۔ طلبہ سے خطاب کے بعد شرکاء کے ساتھ سوالات وجوابات کا سیشن ہواجس کے دوران طلبہ نے نوجوان کے موجودہ ماحول میں کردار کے حوالہ سے سوالات پوچھے ۔ قبل ازیں بریگیڈئیر محمد اختر خان کا کالج پہنچنے پر پرنسپل اور سٹاف نے استقبال کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.