پریگنینسی/حمل کو محفوظ کرنے کیلیے مہندی کا استعمال:-

پریگنینسی/حمل کو محفوظ کرنے کیلیے مہندی کا استعمال:-

تحریر سمیر عزیز:-

اکثر دیکھا گیا ہے کہ جانور کراس ہونے یا سیمن رکھوانے کے کچھ عرصے بعد دوبارہ ہیٹ میں آجاتے اور بار بار رپیٹ ہوتے رہتے ہیں اس کے ساتھ بعض جانور حاملہ ہونے کے کچھ عرصے بعد حمل بھی گرا دیتے ہیں (اسکی وجوہات بہت ساری ہو سکتی ہیں۔ جن کے بارے میں انشاءاللہ جلد مکمل پوسٹ کرنے کی کوشش کروں گا۔)
مہندی کا استعمال اس مسئلے میں بہت کارگر ثابت ہوتا ہے اور اکثر اس چھوٹی سی عام استعمال کی گھریلو چیز کے استعمال سے بڑا مسئلہ حل ہوجاتا ہے۔

مہندی کے خواص:-
1۔ سوجن سوزش ورم کو ختم کرتی ہے۔
2۔ نیچرل اینٹی بیکٹیریل ہے۔
3۔ نیچرل اینٹی وائرس ہے۔
4۔ ٹھنڈا کرتی ہے۔
5۔ حساسیت کو ختم کرتی ہے۔

طریقہ استعمال:-
جیسے ہی جانور کو سیمن یا کراس کرایا جائے اس کے فورا بعد 250 گرام مہندی 250 ملی لیٹر پانی اور 250 ملی لیٹر سرسوں کے تیل میں اچھی طرح ملا کر پلا دیں اور اس کے بعد روز 50 گرام مہندی کا پائوڈر چارے میں شامل کر کہ 7 روز تک جانور کو کھلانے سے جانور کے حاملہ ہونے کے چانس بہت بڑھنے کے ساتھ حمل بھی محفوظ ہوجاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.