بھونٹ منگ میں چوروں کی عجیب حرکت دوکان کا تالہ نہ کھولنے پر چور تالہ کے ساتھ کیا کیا.

بھونٹ منگ میں دو کاندار یاسر ولد گلزار خان کی دوکان کا تالا رات کی تاریکی میں چوروں نے بار بار توڑنے کی کوشش کی تالہ نہ ٹوٹنے کے بعد اس میں الفی ڈال دیتے ہیں ہم نے کئی بار انجمن تاجران بھونٹ کے صدر کو بتایا لیکن انہوں نے اس بات کی طرف کوئی توجہ نہ دی ہم انجمن تاجران باغ کے صدر سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ جس طرح وہ باغ کے اندر تاجرحضرات کے ساتھ تعاون کر تے ہیں اسی طرح منگ چوک اور قادرآباد کے تاجروں کے ساتھ بھی تعاون کیا جائے ان خیالات کا اظہار یاسر گلزار ، سردار بابر ، سردار شمس ، سردار یاسر گل ، سردار جمیل اور دیگر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ چوروں نے ایک ہی دوکان پر پے درپے وار جاری رکھے ہوئے ہیں باغ انتظامیہ سے بھی اپیل ہے کہ اس سے پہلے کہ کوئی واردات ہو تحقیقات کر کے اس بات کی تہ تک پہنچا جائے کہ ایک ہی دوکان پر ہر دوسرے روز تالہ توڑنے کی کوشش اور نہ ٹوٹنے پر ایلفی ڈال کر مالک کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے باغ انتظامیہ کو پولیس گشت کو بھونٹ چوک اور قادرآباد تک بڑھایا جائے تاکہ لوگوں کو تحفظ فراہم کیا جا سکے اس سے پہلے کی قادرآباد میں ہوٹل رات کی تاریکی میں چوروں نے تالے توڑکر مالک کو جمع پونجی سے محروم کر دیا گیا تھا ۔

Author: News Editor

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.