جنرل قمر جاوید باجوہ نے حکومت کو اب تک کی سب سے بڑی یقین دہانی کرادی‘

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جنرل باجوہ نے جمہوری عمل جاری رہنے کی یقین دہانی کرائی ہے دھرنوں کے باوجود حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت گرائے جانے کی خبروں کو مسترد کردیا اور کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ جمہوری عمل جاری رہے گا اور حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اس لیے اپوزیشن جماعتوں کی محاذ آرائی اور دھرنوں کے باوجود حکومت نہیں جائے گی اور انتخابات اپنے وقت پر ہی ہوں گے۔

Author: News Editor

تبصرہ جات بذریعہ فیس بک

اپنا تبصرہ لکھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں