محترمہ بینظیر بھٹو کی ہمشکل خاتون منظر عام پر ۔۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ وہ کس ملک کی وزیر اعظم ہیں ؟ سنسنی خیز انکشافات

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم اور پاکستان کی سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو مرحومہ کے درمیان حیرت انگیز طور پر کئی مشترک قدریں ہیں۔ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم امید(حاملہ)سے ہیں جب کہ بے نظیر نے بھی اپنی ایک بچی اس وقت جنم دی جب وہ پاکستام کی وزیراعظم تھیں۔جاکینڈا ارڈرن نے گذشتہ برس اکتوبر میں وزارت عظمیٰ کا قلمدان سنھبالا۔ انہوں نےآج جمعہ کو خوش خبری سنائی کہ وہ اُمید سے ہیں۔ وہ آئندہ جون میں بچے کو جنم دیں گی۔ سنہ 1990ء کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب کوئی حاضر سروس خاتون وزیراعظم امید سے ہیں۔سنہ 1990ء میں پاکستان کی وزیراعظم محترمہ بے نظیربھٹو (مرحومہ) نے اپنی بیٹی بختاور کو اس وقت جنم دیا تھا جب وہ وزیر اعظم تھیں۔اس وقت برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے بے نظیر بھٹو نے کہا تھا کہ ان کے سیاسی حریف جنرل ضیاء الحق نے 1977ء کے10 سال بعد پہلی بار عام انتخابات کا اعلان اس لیے کیا کہ انہیں[جنرل ضیاء الحق] کو معلوم ہوا تھا کہ میں امید سے ہوں۔بینظیر کا کہنا تھا کہ ان کے سیاسی حریف نے یہ سمجھا کہ کوئی حاملہ خاتون انتخابی مہم نہیں چلا سکتی، میں نے کامیاب مہم چلا کر اس تاثر کو غلط ثابت کیا۔اس وقت بے نظیرحکومت کے ایک رکن جاوید جبار نے بی بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اس راز سے پردہ اٹھایا تھا۔ جاوید جبار کا کہنا تھا کہ محترمہ امید سے ہیں۔ وہ بچے کی ماں بننے والی ہیں۔ یہ ایک راز ہے اور بہت بڑا راز۔ اس وقت تک کابینہ میں اس راز سے کوئی واقف نہیں تھا۔ وزیراعظم جلد ہی ایک بچے کو جنم دیں گی۔بے نظیر بھٹو کے حمل کے انکشاف کے بعد ان کے مخالفین نے ان پر تنقید بھی کی، اپوزیشن کی ایک خاتون رہ نما سیدہ عابدہ حسین نے بے نظیر کو’لالچی‘ کا خطاب دیا،
اور کہا کہ وہ ملک کے لیے قربانی دینے اور کام کرنے کے بجائے ماں بننے اور خانگی امور میں دلچسپی رکھتی ہیں۔ بے نظیر نے سنہ 1993 میں اپنی دوسری بیٹی جنم دی جو ان کی تیسری اولاد تھی۔وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے والی خاتون سیاسی رہ نما پچاس یا ساٹھ سال کی عمرمیں ہوتی ہیں۔ اس لیے اس عمر میں ان کے ہاں اولاد کا امکان نہیں رہتا ۔ جاکینڈا ارڈرن نے 38 سال کی عمرمیں وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالا۔ارڈرن 26 جولائی 1980ء کو پیدا ہوئیں اور ان کی اس وقت عمر 38 سال ہے۔ جب پہلی بار بے نظیر وزارت عظمی کا منصب سنبھالا تو انکی عمر بھی 38 سال تھی۔ارڈرن کی جانب سے اپنے حاملہ ہونے کی خبر سنانے پر ملک کی سیاسی قیادت نے انہیں مبارک باد پیش کی ہے۔ ارڈرن کا کہنا ہے کابینہ سے رابطے میں رہیں گی۔

Author: News Editor

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.