لڑیاں ،چھتروڑہ استقبالیہ PSFاورMSFسے درجنوں کی تعداد میں طلبہ آئی .ایس.ایف میں شامل

لڑیاں ،چھتروڑہ میں انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن کا ایک اجلاس زیر صدارت چوہدری امتیاز منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی سردار طاہر اکبر اور بشارت بادشاہ تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سردار طاہرا کبر نے چھتروڑہ اور لڑیاں کے نوجوانوں کو کہا کہ آپ پی ۔ٹی ۔آئی یوتھ اور آئی ۔ایس ۔ایف میں شامل ہو کر میرٹ کی بحالی ، حقیقی جمہوریت اور عدل وانصاف کے لیے اپنا کر دار ادا کریں ۔ن لیگ جس نے الیکشن میں عوام سے جھوٹے واعدے اور سبز باغ دیکھا کر ووٹ لیے آج وہ مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں ۔ الیکشن میں جن لوگوں نے مسلم لیگ ن کو ووٹ دیئے وہ آج اگر کسی کام کے لیے وزراء کے پاس جاتے ہیں تو اگے سے انہیں یہ کہا جا تا ہے کہ اپنے ووٹ واپس لے جاؤ ۔میرٹ کی بحالی ، گڈگورننس کے دعویٰ دھر کے دھرے رہ گئے ۔انہوں نے مزید کہا کہ آئی ۔ایس ۔ایف پی ٹی آئی کی جڑیں مضبوط کرے گی ۔اجلاس میں دیگر کئی جماعتوں سے مستعفیٰ ہو کر آئی ایس ایف میں شامل ہو نے والے طلبہ جن میں چوہدری اسد شکور، چوہدری جنید ، چوہدری آصف ،شعیب میر ، چوہدری عامر، قاضی اصب ، چوہدری شوکت ، فیضان چوہدری ، چوہدری نوید اور دیگر نے باضابطہ طور پر آئی ۔ایس ۔ایف میں شمولیت کا اعلان کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم آئی ۔ایس ۔ایف کو ایک منظم اور مضبوط قوت بنانے میں اپنا کر دار اد اکریں گے ۔

Author: News Editor

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.