لاہور ہائیکورٹ نے شیخ رشید نااہلی سے متعلق درخواست پر فیصلہ سنا دیا

لاہور ھائیکورٹ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی نااہلی سے متعلق دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی میڈ یا رپورٹس کے مطابق درخواست گزار محمد صادق نے لاہور ہائیکورٹ میں عوامی مسلم لیگ کے سربرا ہ شیخ رشید کی نااہلی سے متعلق دائر درخواست میں یہ موقف اختیار کیا تھا کہ انہوں لاہور میں ہونےوالے متحدہ اپوزیشن کے اجلاس میں اپنی قومی اسمبلی کی نسشت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا اعلان کے بعد انہوں نے مستعفی ہو نے سے انکار دیا لہذا وہ آئین کے آرٹیکل

62اور 63کے مطابق صادق و امین نہیں رہے لاہور ھائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا گزشتہ روز عدالت نے دائر درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیکر خارج دیا ۔

Author: News Editor

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.