وہ ملک جس کا قرضہ بل گیٹس نے اتارنے کا اعلان کردیا

دنیا کے امیر ترین آدمی بل گیٹس فلاحی کاموں کے لئے دنیا بھر کے ممالک کو مالی امداد فراہم کرتے رہتے ہیں لیکن افریقی ملک نائیجیریا کو تو انہوں نے ایسا تحفہ دے ڈالاہے کہ ساری دنیا حیران رہ گئی ہے۔ گزشتہ ہفتے انہوں نے نائیجیریا کا وہ تمام قرض اتارنے کا اعلان کر دیا جو کہ اس نے جاپان سے پولیو کے خلاف جنگ کے لئے لیا تھا، جس کا کل حجم تقریباً 7.1 کروڑ ڈالر (تقریباً 8 ارب پاکستانی روپے) بنتا ہے۔بل گیٹس اور ان کی اہلیہ ملنڈا کا کہنا ہےکہ اس قرض کی ادائیگی بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن اگلے 20 سال کے دوران کرے گی اور ادائیگی کا آغاز اسی سال ہوجائے گا۔ نائیجیریا نے یہ قرض 2014ءمیں جاپانی حکومت کی اوورسیز ڈویلپمنٹ اسسٹنس سکیم کے تحت لیا تھا۔ گیٹس فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ نائیجیریا نے ملک کے 80 فیصد سے زائد حصوں میں پولیو ویکسینیشن کا ہدف مکمل کرلیا ہے جس پر گیٹس فاؤنڈیشن اس کا قرض اپنے ذمہ لینے کا اعلان کرتی ہے۔واضح رہے کہ نائیجیریا کا شمار بھی ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں کچھ دہائیاں قبل تک پولیو کا مرض عام تھا لیکن گزشتہ ایک سال سے اس ملک میں پولیو کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا۔ بل گیٹس کی فلاحی تنظیم نے صرف سال 2017ءکے دوران پولیو کے خلاف جنگ کے لئے مختلف ممالک کو تین ارب ڈالر (تقریباً تین کھرب پاکستانی روپے) کی امداد دی ہے۔ بھارت میں پولیو کے خاتمے کے لئے بھی اس تنظیم نے اہم کردار ادا کیا ہے، جہاں 2011ءمیں پولیو کے خاتمے کا اعلان کیا گیا۔

Author: News Editor

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.