کیا آپ جانتے ہیں کہ چپس کے پیکٹ میں اتنی ہواکیوں بھری ہوتی ہے؟

اکثر دیکھا ہو گا کہ چپس کے پیکٹ میں ہوا بھری ہوئی محسوس ہوتی ہے ۔ چپس کے پیکٹ میں اتنی خالی جگہ رکھنے کی ایک خاص وجہ ہے۔ ویسے اوپر سے یہ جتنا خالی ہوتا ہے، لگتا تو یہی ہے کہ وہاں ہوا بھری ہوئی ہے۔زیادہ تر افراد کا خیال ہے کہ پیکٹ میں ہوا اس لیے بھری جاتی ہے کہ چپس زیادہ لگے، تاہم ایسا بالکل نہیں ہے،ایک رپورٹ کے مطابق اصل میں چِپس کے پیکٹس میں ہوا نہیں بلکہ نائیٹروجن گیس ہوتی ہے۔جس کی وجہ پیکٹ میں موجود چپس کی تازگی کو زیادہ عرصےتک برقرار رکھنا ہے کیونکہ آکسیجن تلے ہوئے چپس کو غیر خستہ بنا کر ان کا کُرکرا پن بھی ختم کر دیتی ہے۔ اسی وجہ سے چپس کے پیکٹس میں نائیٹروجن رکھی جاتی ہے تا کہ وہ قدرتی ہوا کی جگہ لے سکے کیوں کہ یہ غذائی اشیاء پر اثر انداز نہیں ہوتی اور اس طرح آلو کے چِپس کی تازگی اور ذائقہ زیادہ عرصے تک برقرار رہتا ہے۔تاہم ہم جب بھی چِپس کے پیکٹ کو کھولتے ہیں تو اندر سے بہت کم مقدار میں چِپس نکلتے ہیں اور زیادہ تر ہوا بھری ہوتی ہے؟ آخر ایسا کیوں ہوتا ہے؟ اس کی سب سے اہم وجہ چپس کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانے کے دوران اس بات کا خدشہ ہوتا ہے کہ کہیں یہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہ جائے، اس لیے اس پیکٹ میں ہوا بھری جاتی ہے، جس کی بدولت چپس ٹوٹنے سے محفوظ رہتے ہیں

Author: News Editor

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.