Supreme Court Azad Kashmir Announced Education Package

مظفرآباد (کشمیریت) سپریم کورٹ آف آزاد جموں کشمیر نے تعلیمی پیکج کے حوالے سے اپنا فیصلہ سنا دیا جبکہ اس حوالے سے حکومتی نوٹیفیکیشن خارج کر دیا .
گزشتہ دور حکومت میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے آزاد کشمیر کے لیے تعلیمی پیکج کا اعلان کیا تھا جس سے بہت سارے اسکولوں اور کالجوں کو اپ گریڈ کیا گیا تھا.
موجودہ حکومت نے تعلیمی پیکج کی تنسیخ‌کا اعلان کیا تھا جس کے خلاف پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سابق وزراء حکومت چوہدری لطیف اکبر، میاں عبدالوحید اور مطلوب انقلابی نے درخواست دائر کی تھی.
سپریم کورٹ نے حکومتی نوٹیفیکیشن کو خارج کرتے ہوئے جو اس نے اسکولوں کی اپ گریڈیشن کو روکنے کے لیے جاری کیا تھا خارج کر دیا ہے اب طلباء و اساتذہ تعلیمی پیکج کے تحت اپ گریڈ ہونے والے اسکولوں میں حاضری دے سکیں گے.
آزاد کشمیر میں سول سوسائٹی، طلباء اور اساتذہ نے سپریم کورٹ کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے اور اسے خوش آئندہ قرار دیا ہے

Author: News Editor

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.