سرینگر کےاویس کی مظفرآباد کی فائزہ سے شادی 

مظفر آباد (کشمیریت)  کہتے ہیں کہ بے شک جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں. اس کی ایک تازہ مثال منقسم کشمیر کے دونوں طرف طرف دہائیوں سے بچھڑے رشتوں کے دوبارہ یکجا ہونے پر دیکھنے میں آئی 

معروف انگریزی اخبار ڈان نیوز کے مطابق سرینگر سے تعلق رکھنے والے سب انسپکٹر اویس گیلانی کی شادی اس وقت خاموشی سے مظفر آباد میں ہوئی جبکہ وادی میں حالات پچھلے دو ماہ سے کشیدہ ہیں. اخبار کے مطابق اویس گیلانی کے والد جو کہ خود بھی ریٹائرڈ ڈی ایس پی ہیں 2014  میں اس وقت چلنے والی بس کاروان امن کے ذریعے مظفرآباد آئے تھے جہاں انہوں نے اپنے بیٹے سے فون پر ہی پوچھ کر عقد نکاح کی رسومات ادا کی تھیں 

اس کے بعد اویس اور فائزہ کی شادی مسلسل حالات میں کشیدگی کی وجہ سے بار بار تعطل کا شکار ہوتی رہی. اب جبکہ دوبارہ بس سروس سے وہ مظفرآباد آئے اور خاموشی سے رخصتی کی رسم ادا کی گئی. شادی میں دونوں خاندانوں کے قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی. 

اویس کا تعلق لائن آف کنٹرول کے ایک قریبی قصبہ کرناہ سے ہے. 

اس موقع پر اویس کے والد کا کہنا تھا کہ امید ہے ایک دن دونوں ممالک کی حکومتیں جلد ہی دہائیوں پر محیط غیر یقینیت کو سمجھ جائیں گی اور لائن آف کنٹرول ختم ہو گی 
بشکریہ ڈان نیوز 

Author: News Editor

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.